Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں مبینہ طور پر زہرخورانی سے بچوں کی اموات کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج

کراچی میں مبینہ طور پر زہرخورانی سے بچوں کی اموات کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج
November 14, 2018
کراچی (92 نیوز) مبینہ مضر صحت کھانا کھانےسے 2 بچوں کی اموات کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بچوں کے اہل خانہ کہتے ہیں پولیس کی تفتیش سے مطمئن ہیں۔ مقدمہ والد کی مدعیت میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور اے ایس پی کلفٹن کی موجودگی میں درج کیا گیا۔ کیلئے کیمیکل ایگزامن رپورٹ کا انتظارہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے سیل ریسٹورنٹ سےدو من سڑا ہوا گوشت اورزائدالمعیاد شربت کی بوتلیں منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ڈائریکٹر ابرارشیخ کہتے ہیں خفیہ نگرانی کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا۔ والد احسن کا کہنا ہے کہ بچوں نے ریسٹورنٹ اور پلے لینڈ میں کھانا کھایا۔ اس سے کچھ ہواہے، گھرمیں جودودھ پیا، بچے وہ روز پیتے تھے، اسی ریسٹورنٹ سے پہلے بھی متعدد بار کھاناکھاچکے ہیں۔ دوسری جانب پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچوں کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا، ایڈیشنل پولیس سرجن کہتے ہیں کیمیکل ایگزامن رپورٹ اہم کردار ادا کرے گی۔