Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں ماہرامرض خون ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کر گئے

کراچی میں ماہرامرض خون ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کر گئے
December 21, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ماہرامرض خون ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کو چند دن پہلے برین ہیمرج ہوا تھا۔ وہ نجی اسپتال میں آپریشن کے بعد سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے 1996 میں ملک میں بون میرو ٹرانسپلانٹ متعارف کروایا۔ انہوں نے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 650 آپریشن کئے اور 100 سے زیادہ تحقیقی مضامین بھی لکھے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ انہوں نے کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران صحت یاب ہونے والوں کے پلازمہ سے کورونا کے مریضوں کا علاج دریافت کیا تھا۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے 2011 میں خون کی بیماریوں کے علاج  کیلئے  نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار بلڈ ڈیزیز قائم کیا تھا۔ وہ این آئی بی ڈی میں اسٹیم سیل پروگرام کے ڈائریکٹر تھے اور وہ رائل کالج کے پیتھالوجسٹ فیلو بھی تھے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی میاں محمد نواز شریف کے لاہور میں دوران علاج حکومتی میڈیکل بورڈ کے ممبر بھی رہے۔

امریکا میں ڈاکٹروں کی ایک غیر سرکاری تنظیم ’ڈاؤ گریڈیٹس ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا‘ نے ڈاکٹر طاہر شمسی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 2016 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا۔