کراچی میں لوڈشیڈنگ کا عذاب ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا
کراچی (92 نیوز) کراچی میں لوڈشیڈنگ کا عذاب ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔ مختلف علاقوں میں جاری بجلی کی بندش نے شہریوں کی زندگی مسائل سے بھر دی ہے ۔
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر کے ذہنی سکون بھی چھین لیا ہے۔
لانڈھی کورنگی ، ملیر ، شاہ فیصل ، گلستان جوہر ، گلشن اقبال لیاقت آباد اور لائینز ایریا سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 10 سے 12 گھنٹے کی جا رہی ہے ۔