Saturday, July 27, 2024

کراچی میں گذشتہ شب مختلف علاقے بجلی سے محروم رہے

کراچی میں گذشتہ شب مختلف علاقے بجلی سے محروم رہے
May 28, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گذشتہ شب مختلف علاقے بجلی سے محروم رہے۔ شہریوں نے رات جاگ کر گزاری۔

نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور ملیر کے علاقوں میں بجلی غائب رہی۔ لیاقت آباد، پی آئی بی، لیاری، بلدیہ ٹاون، اورنگی ٹاون اور کیماڑی سمیت دیگر علاقے بھی لوڈشیڈنگ سے متاثر ہوئے۔

جماعت اسلامی نے بجلی کی بندش کے خلاف کے الیکڑک ہیڈ آٖفس سے لیاری بہار کالونی تک ریلی نکالی۔ حافظ نعیم الرحمان نے بہار کالونی میں ریلی کے شرکا سے خطاب کیا جس میں کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گا۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے کہاں  گئے؟؟سوال کیا کہ وفاقی حکومت کے الیکڑک کا لائسنس منسوخ کیوں نہیں کر رہی؟؟

جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو کے الیکڑک کے ہیڈ آفس اور گورنر ہاوس کے باہر دھرنا دیں گے۔