Tuesday, February 7, 2023

کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ

کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا  ، گلستان جوہر میں ایک گھر سے 35 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات  لے اڑے جبکہ کورنگی میں 7 دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کی گئی ۔

کراچی میں جرائم پیشہ افراد پھر سر اٹھانے لگے  ، گلستان جوہر میں بڑی واردات ہوئی جہاں  6 ملزمان نےگھر کا صفایا کردیا ۔

گاڑی اور موٹرسائیکل پر سوار 6 لٹیرے ایک گھر میں لوٹ مار کیلئے آئے  ، ایک ملزم گاڑی میں

بیٹھا رہا جبکہ 5 گھر میں داخل ہوئے ۔  ڈکیتوں نے گھر سے 35 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور 2 لاکھروپے سمیٹے اور رفو چکر ہوگئے ۔

گلستان جوہر کی موبائل مارکیٹ میں ایک ملزم نےدکان کا تالا توڑ کر درجنوں موبائل فون لوٹ لیے  ، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں تالا توڑ گروپ نے 7 دکانوں کے تالے کاٹ کر واردات کی ، ملزمان نقدی اور 30 بور کا پستول لے اڑے ۔

اے وی ایل سی پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔