Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں لاک ڈاؤن کا ڈرامہ بند کریں، فیصل سبزواری

کراچی میں لاک ڈاؤن کا ڈرامہ بند کریں، فیصل سبزواری
July 31, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) رہنماء ایم کیو ایم سینیٹر فیصل سبزواری کہتے ہیں، کراچی میں لاک ڈاؤن کا ڈرامہ بند کریں۔

سینیٹر فیصل سبزواری نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا، سندھ میں فیصلہ سازی ایڈہاک بنیادوں پر ہو رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا، لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں بذات خود ایک مسئلہ ہے، وباء سے بچاؤ کو دھندہ نہ بنایا جائے، سندھ حکومت بتائے اُنہوں نے کتنے وینٹی لیٹرز منگوائے؟۔

اُن کا کہنا تھا، کہا کہ پیسے لے کر دکانداروں کو دکان کھولنے کی اجازت دے دی جاتی ہے۔ پولیس لاک داؤن کو چاند رات سمجھے گی تو کورونا کو کیسے کنٹرول کیا جائے گا، کراچی کو نوٹوں کا سمندر سمجھنا بند کیا جائے۔

رہنماء ایم کیو ایم مزید بولے کہ، سندھ حکومت نے کورونا وباء کے دوران کوئی پیکج نہیں دیا، کرایہ مکنیوں کے پاس پیسے نہ ہوئے تو وہ مکان کا کرایہ کہاں دیں گے۔