Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں قبروں کی فروخت کرنے والے گروہ کا سراغ مل گیا

کراچی میں قبروں کی فروخت کرنے والے گروہ کا سراغ مل گیا
December 10, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی پولیس کے ہاتھوں حسین آباد قبرستان سے گرفتار گورکن نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیے۔ ملزم فیاض کا کہنا ہے کہ گروہ میں 6 کارندے پُرانی قبریں کھود کر فروخت کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عزیزآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے گورکن فیاض نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیے۔

ملزم نے بتایا کہ اس کے گروہ میں عامر، جمیل، اعجاز اور نسیم کالو سمیت چھ افراد شامل ہیں۔ وہ گزشتہ تین سال سے یاسین آباد قبرستان میں گورکن کا کام سرانجام دے رہا ہے اور پُرانی قبریں مسمار کرکے دیگر لوگوں کو فروخت کرتے تھے۔

ادھر پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہیں۔ عزیزآباد پولیس نے یونس نامی شہری کی شکایت پر یاسین آباد قبرستان کے گورکن فیاض اور دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا۔