Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں قائد آباد پل کے نیچے دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق ، 12 زخمی

کراچی میں قائد آباد پل کے نیچے دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق ، 12 زخمی
November 17, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں قائد آباد پل کے نیچے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے، جبکہ موقع سے ملنے والے دوسرے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ قائد آباد پل کے نیچے ٹھیلے پر زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد فوری طور پر  پولیس اور رینجرز اہلکار دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران ٹھیلے پر ٹفن میں موجود ایک اور بم کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں 5 سو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بارہ زخمیوں میں سے چھ کو فارغ کر دیا گیا۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کے جسموں پر لوہے کے ٹکڑوں کے نشان ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے کے زخمیوں کو بھی ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔