کراچی میں فیس بک پر منشیات فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

کراچی (92 نیوز) کہتے ہیں ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ کراچی میں فیس بک پر منشیات کا گھناونا دھندا کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔
۔ درخشاں پولیس کے مطابق گرفتار ملزم طلبہ و طالبات کو آن لائن منیشات فروشی میں ملوث تھے۔
ایس ایچ او درخشاں نے بتایا کہ ملزم فیس بک پر مہلک ترین نشہ آئس پاوڈر، کوکین اور چرس فروخت کرتے تھے۔ ملزموں نے کئی لڑکیوں کو نشے کا عادی بھی بنایا تھا۔
گروہ کے دیگر چار کارندوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گروہ میں چار لڑکیوں کے سرگرم ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔