Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں فالودہ فروش بیٹھے بٹھائے ارب پتی بن گیا

کراچی میں فالودہ فروش بیٹھے بٹھائے ارب پتی بن گیا
September 29, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں فالودہ فروش بیٹھے بٹھائے ارب پتی بن گیا ۔ عبدالقادر کا خود ہی اکاؤنٹ کھل گیا اور دو ارب روپے بھی آگئے ۔ ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس موصول ہونے پر عبدالقادر کے علم میں آیا کہ اس کے اکاؤنٹ میں  دو ارب سےز ائد کی رقم جمع ہوئی جس پر وہ ایف آئی اے  میں حاضر ۔ فالودہ فروش عبدالقادر کا  کہنا ہے کہ  میں انگوٹھا چھاپ ہوں ، چالیس  گز کے مکان میں رہتا ہوں  ، ایف آئی اے کے بلاوے پر علم ہوا کہ دو ارب روپے  اکاؤنٹ میں  آئے ہیں ۔ شوہر کے پاس اتنی بڑی رقم آنے کا سن کر عبدالقادرکی اہلیہ بھی ششدر رہ گئی ہیں ، کہتی ہیں جب سے  شوہر کے پاس اتنی بڑی رقم آنے  کا سناہے خوشی سے زیادہ ٹینشن  میں اضافہ ہوگیا۔ عبدالقادر کی والدہ  کہتی  بیٹے  کے پاس اتنی بڑی رقم  آئی  تو  وہ اپنے اہلخانہ کو حج پر لے کر جائیں گی ۔