Monday, October 3, 2022

کراچی میں فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شہری شدید زخمی

کراچی میں فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شہری شدید زخمی
کراچی (92 نیوز) کراچی میں فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شہری شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے فاروق ستار کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر ڈبل کیبن گاڑی تھانے میں بند کر دی۔ کراچی کے علاقے نیوٹاؤن کے قریب ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کی گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں زاہد نامی شہری زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے فاروق ستار کے ڈرائیور کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس نے فاروق ستار کی ڈبل کیبن گاڑی بھی نیو ٹاؤن تھانے میں بند کر دی۔ فاروق ستارکا کہنا تھا کہ انہیں حیدر آباد جانا تھا اور ڈرائیور پیٹرول بھروانے گیا تھا جہاں حادثہ ہو گیا۔