Tuesday, April 30, 2024

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، چار زخمی
November 28, 2017

کراچی (92 نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں پچھلے آدھے گھنٹے میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا ہے۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ انڈسٹریل ایریا میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن میں ہوا جس میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔