Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں فائرنگ واقعات، 2 افراد جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3زخمی

کراچی میں فائرنگ واقعات، 2 افراد جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3زخمی
September 22, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں بھائی جاں بحق جبکہ بہن شدید زخمی ہوگئی، دم توڑنے والے شخص کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے، اس کی بہن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے تعاقب کے بعد دونوں بھائی بہن پرفائرنگ کی، جس کے باعث سلمان چل بسا۔ گلستان جوہر میں فائرنگ کا واقعہ کی سی سی ٹی وی 92 نیوز کو موصول ہوگئی، فوٹیج میں کار سوار کے گرد 3 مشکوک موٹر سائیکلیں دیکھی جا سکتی ہیں، ایک موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ ایک کار کو بھی متاثرہ کار کا راستہ روکتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر دوسری جانب قصبہ ایم پی آر کالونی، بلدیہ عابد آباد اور ملیر میمن گوٹھ میں بھی فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ لڑکی سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق ملیر میمن گوٹھ میں فائرنگ کے واقعہ میں 14 سالہ زینب دختر امیر زخمی ہوئی۔