Friday, September 30, 2022

کراچی میں غیر ملکی کرکٹرز کی پاکستان کے روایتی کھانوں سے بھرپور تواضع

کراچی میں غیر ملکی کرکٹرز کی پاکستان کے روایتی کھانوں سے بھرپور تواضع
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں غیر ملکی کرکٹرز کی پاکستان کے روایتی کھانوں سے بھرپور تواضع کی گئی۔ پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں کراچی بریانی کی دھوم مچ گئی۔ پاکستان سپر لیگ کا میلہ پوری آب و تاب کے ساتھ امارات کے صحراؤں سے کراچی منتقل ہو گیا۔ آخری مرحلے میں شرکت کے لیے  تمام ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کراچی میں پاکستانی کھانوں پر خوب ہاتھ صاف کیے۔ مہمان کھلاڑیوں نے  رومان رئیس کے گھر سے آئی بریانی کے خوب مزے اٹھائے۔ روایتی بریانی کھانے کے بعد میٹھے میں کھلاڑیوں کو کراچی کے مشہور پان پیش کیے گئے۔ اس سے پہلے کراچی ایئر پورٹ پر کھلاڑیوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک سے خوش آمدید کہا گیا۔ پی ایس ایل فور کے موقع پر کراچی کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کا فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔