Thursday, September 29, 2022

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

سپریم کورٹ کے احکامات پر کے ڈی اے، ایس بی سی اے کے بعد کے ایم سی بھی میدان میں آ گئی ۔ کے ایم سی ٹاسک فورس نے سعید آباد میں قائم 14 شادی ہال مسمار کر دیئے ۔
شادی ہال 2007 کے بعد ، پارکوں، میدانوں اور برساتی نالوں پر تعمیر کئے گئے تھے ۔ ٹاسک فورس کے سربراہ بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے 6 ہزار سے زائد رفاعی پلاٹوں پر قبضہ کیا گیا ہے ۔
تجاوازت اور غیر قانونی شادی ہالوں کے خلاف کارروائی میں پولیس، اینٹی انکروچمنٹ فورس اور سٹی وارڈنز نے بھی حصہ لیا ۔
دوسری جانب غیر قانونی شادی ہالوں کے خلاف کارروائی سے بکنگ کرانے والے بھی پریشان ہیں ۔