Wednesday, September 28, 2022

کراچی میں عید میلاد النبیﷺ منانے کی تیاریاں عروج پر

کراچی میں عید میلاد النبیﷺ منانے کی تیاریاں عروج پر

کراچی (92 نیوز) جشن آمد رسول کو مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منانے کے لیے کراچی میں بھی تیاریاں جاری ہیں۔
کراچی کے علاقے کھارا در چھاگلہ اسٹریٹ کو لوگ دور دور سے دیکھنے آتے ہیں۔
بچے ہوں یا بڑے میلاد مصطفی کی تیاریوں میں حصہ لیتے اور گلی سے گھر تک چراغاں کرتے ہیں۔
حضرت محمد ﷺ کی ولادت کی خوشی میں سجائی گئی چھاگلہ اسٹریٹ کو ماہِ ربیع اول میں برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت جھنڈیوں اور دیگر زیبائشی اشیاوَں سے سجایا گیا۔ یہاں کے مکینوں نے کہا کہ اڑتالیس سالوں سے میلاد النبی کے سلسلے میں سجاوٹ اور روشنیاں کرتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم خوش نصیب ہیں جو ہمیں عید میلاد النبی ﷺ منانے اور عقیدت کا اظہار کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چراغاں اور درود سلام کی محفلوں سے سکون ملتا ہے۔