Saturday, July 27, 2024

کراچی میں شیر فروش گراں فروشی کیساتھ وزن میں بھی ہیرپھیر کرنے لگے

کراچی میں شیر فروش گراں فروشی کیساتھ وزن میں بھی ہیرپھیر کرنے لگے
July 15, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں شیر فروش مہنگا دودھ بیچنے کے ساتھ ساتھ وزن میں بھی ڈنڈی مارنے میں مصروف ہیں  اور لیٹر کی جگہ” سیر “کی متروکہ پیمائش کے ذریعے 50ملی لیٹر کم دودھ فروخت کیا جارہا ہے۔

کراچی میں انتظامیہ شیر فروشوں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہے ، دودھ فروش مہنگا دودھ بیچنے کے ساتھ ساتھ وزن میں بھی ڈنڈی مارنے میں مصروف ہیں ۔ لیٹر کی جگہ” سیر “کے متروکہ پیمائش کے زریعے 50ملی لیٹر کم دودھ فروخت کیا جارہا ہے۔

 ملک میں پیمائش کے اوزان کو تبدیل ہوئے56سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے،  ددوھ فروشوں نے اپنے فائدے کے لئے ”سیر “کو اب بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔

زائد قیمت دے کر بھی شہریوں کو خالص اور پورا وزن دودھ نہیں دیا جاتا۔