Friday, March 1, 2024

کراچی میں شہری کی لوٹنے والے ڈاکوؤں پر فائرنگ، ایک ڈاکو فرار، دوسرا گرفتار

کراچی میں شہری کی لوٹنے والے ڈاکوؤں پر فائرنگ، ایک ڈاکو فرار، دوسرا گرفتار
May 24, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کےعلاقے گارڈن میں شہری نے لوٹ مار کرکے فرار ہونے والے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی، ایک زخمی ڈاکو موقع پر ہی پکڑا گیا جبکہ فرار ہونے والے زخمی ڈاکو کو علاج کرواتے ہوئے گرفتار کیا گیا، دوسری جانب پولیس اور رینجرز نے گلشن معمار سے چار ڈکیت گرفتار کرلئے۔ ملزمان تین سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گارڈن رامسوامی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکووں کی نوجوانوں سے لوٹ مار کی، مسلح ملزمان لوٹ مار کرکے فرا ہونے لگے تو ایک نوجوان نے موقع ملتے ہی ڈاکوؤں پرفائرنگ کردی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات اور شہری کو فائرنگ کرتے دیکھتا جا سکتا ہے۔ شہری کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہوئے۔ ایک موقع پر ہی پکڑا گیا جبکہ فرار ہونے والے ڈاکو کو بعد میں علاج کرواتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے گلشن معمار میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عبدالرزاق عرف بونا، شمریز، راشد عرف دودھ والا، عدیل عرف عادل انہتائی مطلوب تھے۔ ملزمان تین سو سے زائد چوری، ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان نیو کراچی، گلشن معمار، سہراب گوٹھ اور سپر ہائی وے پرپانچ برسوں سے دودھ کی رقم لے جانے والے ٹھیکیداروں کو لوٹتے تھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔