Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں شدید بارش ، کابینہ کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ کی بجائے وزیراعلیٰ ہاؤس میں کرنا پڑگیا

کراچی میں شدید بارش ، کابینہ کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ کی بجائے وزیراعلیٰ ہاؤس میں کرنا پڑگیا
June 30, 2017

 

کراچی (92نیوز)مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس منسوخ کرنے کے بعد ایک بار پھر طلب کرلیا۔ سندھ سیکریٹریٹ میں بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہوا۔ کابینہ ارکان  بارش کے پانی سے بچ کر اجلاس میں شرکت لیے پہنچے لیکن مون سون سے پیدا مسائل ایجنڈے پر ہی نہیں تھے۔

تفصیلات کےمطابق بارش کے بعد صفائی کے سندھ حکومت کے دعوؤں کی قلعی اس وقت کھل گئی جب سندھ سیکریٹری میں گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع تھا  جمعے کو اسی سیکریٹریٹ میں سندھ کابینہ کا اجلاس بھی تھا  ۔ پہلے تو جان چھڑائی اجلاس منسوخ کرکے  مگر جب میڈیا نے سندھ سیکریٹریٹ میں پانی جمع ہونے کی غیر ت دلائی تو پیپلز پارٹی کو جیسے پہیے لگ گئے اجلاس کو کرنا تو جیسے انا کا مسئلہ بن گیا ۔ بارش کے پانی کو صاف کرنے کے معاملے پر سائیں سرکار کو ناک اونچی جو رکھنی تھی  ۔

مرتا کیا نا کرتا کے مصداق اجلاس کو ایک پھر طلب کیا گیا مگر اس بار اجلاس کی جگہ ٹھہری وزیر اعلی ہاوس ۔ ساتھ ہی کابینہ کے وزراء کو ایک نہیں دس دس بار فون کرکے کہا گیا کہ وہ گاڑی میں آئیں یا جہاز میں آج جو نا آیا  اس کو سزا کڑی ملے گی  ۔ پھر کیا تھا  ایک پانی کا سمندر تھا جس میں ڈوب کر آنا تھا  ۔ وزراء بھی وزارت بچانے کے لیے اس میں ڈوب کر آئے مگر انہیں مزا اس وقت آیا جب کابینہ کے اجلاس میں بارش سے متعلق ایک لفظ بھی نا بولا گیا  ۔