کراچی(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ختم نہیں کیے جاتے کراچی میں امن بحال کرنا نامکن ہے۔
شارع پاکستان پر این اے246کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن بحال کرنا پاکستان کےلئے بہت ضروری ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ایک حلقے کے ضمنی انتخاب سے میں وزیر اعظم نہیں بن جاوں گا لیکن نئے پاکستان اس وقت تک نہیں بن سکتا جب تک نیا کراچی محسوس نہیں ہوگا ۔
عمران خان نے ایم کیو ایم ،پی پی اور مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومتوں کی کارکردگی اتنے بڑے اور اہم شہر میں زیرو ہے کراچی میں ہر طرف بندوق کا راج ہے ،مہاجر اور بنیاد پرست یر مشتمل اس سیاست نے ملک اور کراچی کو بہت پیچھے دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف تین دفعہ ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں لیکن انہوں نے کراچی کی صورتحال پر کوئی توجہ نہیں دی ،پورے ملک کے معاشی حب کو یرغمال بناکر رکھا گیا ہے ،پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ اس شہر میں رہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن دھاندلی کی تحقیقات ہورہی ہیں جو صرف پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے کہا ہے جوڈیشل کمیشن کے ہونے والے سماعت سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2015الیکشن کا سال ہے۔