کراچی میں سپرہائی وے مویشی منڈی کے بعد ملیر بکرا منڈی بھی سج گئی
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سپرہائی وے مویشی منڈی کے بعد ملیر بکرا منڈی بھی سج گئی۔ جانور بڑی تعداد میں موجود مگر خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں۔
مویشی منڈی میں پنجاب سے لائے گئے بھاری بھرکم بیلوں کی بھی خوب دھوم ہے ، جن کی نہ صرف خوراک منفرد ہے بلکہ قیمت بھی ہائی ہے۔ منڈی میں آئے خوبصورت وزنی ، نسلی جانوروں کو دیکھنے کیلئے بچے بڑے سب ہی سپر ہائی وے پہنچ رہے ہیں۔ خریداروں کا شکوہ ہے کہ اس بار قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں پر ہیں ۔
کراچی سپر ہائی وے پر یہ رونقیں مزید پندرہ روز تک لگی رہیں گی۔