Saturday, July 27, 2024

کراچی میں سورج مارچ میں ہی آنکھیں دکھانے لگا

کراچی میں سورج مارچ میں ہی آنکھیں دکھانے لگا
March 28, 2018

کراچی( 92 نیوز) کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے ، محکمہ موسمیات نے 2 دن تک گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی۔

کراچی میں درجہ حرارت دن 12 بجے ہی 40 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا  ،  چلچلاتی دھوپ میں شہری گرمی سے نڈھال  ہو گئے اور معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت مزید 2 دن برقرار رہے گی  ، اور ہفتے سے درجہ حرارت میں کمی ہونا شروع ہوجائے گی ۔