Saturday, February 4, 2023

کراچی میں سورج سوا نیزے پر ، پارہ 41 ڈگری سے تجاوز کر گیا

کراچی میں سورج سوا نیزے پر ، پارہ 41 ڈگری سے تجاوز کر گیا
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہو گئیں۔ گرم ہواؤں کے تھپیڑوں نے شہریوں کو بے حال کر دیا۔ پارہ 41 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ سمندری ہوائیں شہر قائد سے روٹھ گئیں۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ شہری بھی موسم کی سختی سے پریشان نظر آئے۔ گرمی کا توڑ اور چھٹی کے دن کا فائدہ اٹھانے کیلئے شہریوں نے سمندر کا بھی رخ کیا اور خوب ڈبکیاں لگائی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے گرمی کی یہ لہر چار مئی تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ 5 مئی سے موسم معتدل ہونا شروع ہو جائے گا۔