Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں سندھ بار کے سیکرٹری عرفان مہر کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی میں سندھ بار کے سیکرٹری عرفان مہر کے قتل کا مقدمہ درج
December 2, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سندھ بار کے سیکرٹری عرفان مہر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عرفان مہر کو بچے کو چھوڑنے کے بعد گھر جاتے ہوئے قتل کیا گیا۔ موٹر سائیکل سوار افراد نے کار پر فائرنگ کی۔ دہشت گردوں نے تیس بور پستول استعمال کیا۔ خول ماضی کی کسی واردات سے مماثلت نہیں رکھتے۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق قتل آبائی علاقے میں تنازع کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔

ادھر تفتیشی حکام نے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی۔ فوٹیجز سے ملزمان کی تصاویر بھی حاصل کر لی گئیں۔ نئی حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹونیوز کو بھی موصول ہو گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق ٹارگٹ کلرز نے کار سے 10 سیکنڈ کا فاصلہ برقرار رکھا۔ پورے راستے حملہ آوروں نے فاصلہ برقرار رکھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمان ممکنہ طور پر جوہر چورنگی کے راستے سے آئے تھے۔ واردات کے بعد ملزمان واپس ڈبل روڈ کی جانب گئے۔ ڈبل روڈ سے ملزمان راڈو چوک کی جانب فرار ہوئے۔ ملزمان آگے کہاں گئے جلد پتہ چلا لیں گے۔ تفتیشی ٹیم جدید تکنیک کی مدد سے ملزمان کے پیچھے ہے۔ جیو فینسک ،عینی شاہد کے بیان سے تفیش آگے بڑھے گی۔

 تفیشی حکام کا کہنا ہے مقتول کے زیر استعمال موبائل کا سی ڈئ آر ریکارڈ حاصل کر رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے تاحال موٹر سائیکل کا نمبر واضع نہیں ہو سکا۔ ابتدائی تفتیش میں لگتا ہے ملزمان نے ریکی کرکے قتل کیا۔ ذاتی دشمنی، اجرتی قاتل کے پہلو پر بھی تفتیش کر رہے ہیں۔