Saturday, July 27, 2024

کراچی میں سرکاری وکلا تھانے سے رہائی کے بعد پھر احتجاج کرنے پہنچ گئے

کراچی میں سرکاری وکلا تھانے سے رہائی کے بعد پھر احتجاج کرنے پہنچ گئے
April 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں سرکاری وکلا تھانے سے رہائی کے بعد پھر احتجاج کرنے پہنچ گئے، وکلاء رکاوٹیں عبور کر کے سندھ اسمبلی کے مرکزی دروازے تک پہنچ گئے ۔ وکلاء نے سندھ اسمبلی کے مرکزی دروازے پر احتجاج کرتے ہوئے ہماری مانگیں پوری کرو کے نعرے بھی لگائے ۔ پولیس کی بھاری نفری سندھ اسمبلی کے اطراف تعینات  کر دی گئی جب کہ اسمبلی کے دروازے بند کر دیئے گئے ۔