Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں سرچ آپریشن کے دوران 40 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار، لیاری میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، 2گرفتار

کراچی میں سرچ آپریشن کے دوران 40 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار، لیاری میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، 2گرفتار
May 18, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران چالیس سے زائدمشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا گیا جبکہ لیاری میں مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔ گلبرگ کے بلاک پانچ اورموسیٰ گوٹھ کےع لاقوں میں دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن میں داخلی وخارجی راستوں کو سیل کر کے گھرگھر تلاشی لی گئی جس میں چالیس سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا۔ دوسری جانب لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور دو گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونےوالے ملزم کا تعلق لیاری گینگ واربابا لاڈلہ گروپ سے ہے جس کی شناخت الن عرف چکمار کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اوراغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے گرنیڈ لانچر، دستی بم، نائن ایم ایم پستول گولیوں سمیت برآمد کرلیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔