Sunday, September 15, 2024

کراچی میں ساحل سمندرپر شہریوں کا رش،لائف گارڈزغائب

کراچی میں ساحل سمندرپر شہریوں کا رش،لائف گارڈزغائب
June 18, 2018
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں ساحل سمندرپر شہریوں کا رش ہے جب کہ لائف گارڈزغائب ہیں ۔ شہری سمندر میں نہانے میں مصروف ہیں مگرکوئی روکنے والا نہیں، ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس بھی شہریوں کو نہانے سےروکنے کیلئےحکمت عملی نہ بنا سکی۔ سی ویو پرلائف گارڈز کیساتھ پولیس اہلکار بھی غائب  ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایک ناخوشگوار واقعے میں دو نوجوان بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے تھے ۔