Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں سات سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

کراچی میں سات سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
July 31, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں دل دہلا دینے والے واقعے میں حوا کی ایک اور بیٹی انسان نما درندوں کی ہوس کا نشانہ بن گئی  ، گلستان جوہر  بھٹائی آباد میں 7سالہ کائنات نامی بچی کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ پولیس نےشک کی بنا پر  بچی کے چچا اور بہنوئی کو حراست میں لے لیا ۔ کراچی کے علاقے بھٹائی آباد سے 7 سالہ بچی کائنات کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، ضابطے کی کارروائی کے لیئے بچی  کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا  جہاں پوسٹ مارٹم  رپورٹ کے بعد ڈاکٹر نے  ننھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ۔ جناح اسپتال کی لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ خورشید کے مطابق  بچی کائنات کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کے بعد بچی کے چچا الطاف شاہ اور بہنوئی عارف شاہ کو حراست میں لے لیا  ہے۔ ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کے مطابق دونوں افراد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔