Monday, November 28, 2022

کراچی میں رینجرز کی 26 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

کراچی میں رینجرز کی 26 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرز کی 26 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں نے پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

 رینجرز ٹریننگ اسکول میں 26 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ سب انسپکٹرز، حوالدار، نائیک اور سپاہیوں سمیت 981 جوان پاس آؤٹ ہوئے۔

 مہمان خصوصی وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ رینجرز کے جوانوں نے دہشتگردوں سے نمٹنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

 وزیر مملکت شہریارآفریدی نے اپنے خطاب میں پاکستان کے دشمنوں کو عبرت کا نشانہ بنانے کا دو ٹوک پیغام دیا۔

شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا ریاست کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی ،رینجرز نے 5 سال کے دوران 16 ہزار سے زائد آپریشن کئے، قیام امن کی وجہ سے پی ایس ایل کا انعقاد ہوا اور انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے۔