Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلرز سمیت 11 ملزم گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلرز سمیت 11 ملزم گرفتار
January 1, 2018

کراچی ( 92 نیوز )  کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں ۔  ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 11 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گڈاپ سے  اغوا کار گرفتار  جبکہ مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کلفٹن سے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر فیصل رضا خان  گرفتار کیا گیا جبکہ گزری اور بہادر آباد سے 2 ڈکیت پکڑے گئے ہیں ۔

عید گاہ اور گزری کے علاقے سے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتا ر کیا گیا ۔ شاہراہ نورجہاں سے بھتہ خور پکڑا گیا۔

عوامی کالونی، گڈاپ اور گلشن معمار سے گٹکا تیار کرنے والے 5 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب  گڈاپ میں شہری کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے  مغوی شخص کو بازیاب کراتے ہوئے ایک اغواء کار کو گرفتار کر لیا، ۔

ملزم کوقانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔