Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں راشن کی تقسیم کے لئے کمپیوٹرائز سسٹم متعارف

کراچی میں راشن کی تقسیم کے لئے کمپیوٹرائز سسٹم متعارف
April 21, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے لاک ڈاون کے دوران مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے لئے کمپیوٹرائز سسٹم متعارف کروادیا۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاون سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔ تحریک انصاف ک رہنماء آفتاب صدیقی نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کا بیڑا اٹھا لیا۔ انہوں نے راشن کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے غریبوں میں راشن کی تقسیم کا نظام متعارف کرادیا۔ آفتاب صدیقی نے کہا کہ صرف اپنے حلقے میں ہی نہیں بلکہ جہاں ضرورت ہو راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ ہزاروں بیگ راشن اس سسٹم کے ذریعے غریبوں تک پہنچا دیئے گئے ہیں۔