Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران فائرنگ، خاتون جاں بحق

کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران فائرنگ، خاتون جاں بحق
April 15, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پی ائی بی کالونی میں پرانی سبزی منڈی گورآباد نشتر بستی میں راشن تقسیم کے دوران جھگڑا ہوا۔ عوام کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ پولیس نے شہریوں کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کر دی۔ اسی دوران ایک گولی گھر کی کھڑکی میں کھڑی لڑکی کے سر میں جا لگی۔ چھبیس سالہ صبا موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والےہیڈ کانسٹیبل عظیم سمیت موقع پر موجود چاروں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایس پی گلشن اقبال واقع کی رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کریں گے۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس موبائل کے شیشے بھی توڑ دیئے ۔