Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا خطرہ، ریڈ الرٹ جاری

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا خطرہ، ریڈ الرٹ جاری
April 9, 2016
کراچی (92نیوز) پورے ملک کی طرح کراچی میں بھی سکیورٹی ادارے چوکس ہیں۔ کراچی میں بارود سے بھرے واٹر ٹینکر کے ذریعے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے آٹھ اپریل کو ایک خط کے ذریعے کراچی پولیس چیف کو آگاہ کیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق شہر بھر پر دہشت گردی کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر واٹر ٹینکر کے ذریعے بڑی دہشت گردی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دہشت گردوں کا ہدف بلاول ہاو¿س، گورنر ہاو¿س، وزیر اعلیٰ ہاو¿س سندھ، پولیس اور رینجرز ہیڈکوارٹرز بھی ہو سکتا ہے۔ مراسلہ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گرد مساجد، مدارس، امام بارگاہوں‘ اقلیتی عبادت گاہوں اور خفیہ اداروں کے دفاتر کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔ ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے باعث شہر بھرمیں سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ضرورت ہے۔ سکیورٹی ادارے ریڈ الرٹ رہیں۔ سخت نگرانی کے عمل کو بروئے کار لائیں۔ صوبے میں گھومتے کسی بھی واٹر ٹینکر کر بنا چیکنگ کے جانے نہ دیں۔