Sunday, December 10, 2023

کراچی میں دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا  : گورنر عشرت العباد

کراچی میں دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا  : گورنر عشرت العباد
July 19, 2016
کر اچی(92نیوز)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان  کا کہنا ہے کہ  وہ چیف جسٹس کے بیٹے کی بازیابی پر قوم کو مبار ک باد دیتے ہیں۔کراچی میں دہشت گردی کے خاتمے تک  آپریشن جاری رہے گا۔ تفصیلات کےمطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد  پہنچے جامعہ کراچی اور ملک کے پہلے  سینٹرفار ڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کیا ، گورنر سندھ  کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے تعاون سے یہ سینٹر چلایا جائے گا۔ گورنر سندھ  بولے چیف جسٹس کے بیٹے کی بازیابی پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں ایڈووکٹ اویس شاہ کی بازیابی ایک چیلنج تھا جس میں کامیاب ہوئے ۔ گورنر سندھ  کا کہنا تھا کہ  کراچی آپریشن جاری رہے گا اغوا برائے تاوان جیسے واقعات میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ تقریب میں ڈی جی نیب سراج النعیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ رینجرز بریگیڈیئر اظہر بھی شریک ہوئے  ۔ وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر قیصر اور سردار یاسین ملک نے تقریب سے خطاب کیا ۔