Tuesday, April 30, 2024

کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن بلاتفریق جاری رہےگا:چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف

کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن بلاتفریق جاری رہےگا:چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف
April 29, 2015
کراچی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا اور آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوراٹر کراچی کا دروہ کیا جہاں پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور ڈی جی رینجر سندھ نے آرمی چیف کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں جاری آپریشن کی وجہ سے اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ آرمی چیف نے این اے 246 میں پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں تعاون کرنے پر ڈی جی رینجر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے اور ملک کی معاشیات کی بحالی کے لئے کراچی میں قیام امن اولین ترجیح ہے،پاک فوج کراچی میں موجود ہر قسم کے مافیا کے خاتمے کے لئے حکومت اور عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ کراچی میں ہونے والی حالیہ ہلاکتوں کے حوالے سے بریفنگ میں آرمی چیف کو بتایا گیا کہ یہ ہلاکتیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کےتحت کی جا رہی ہیں جس پر آرمی چیف نے تمام خفیہ اداروں اور ڈی جی ریجنر کو ملزمان  اور منصوبہ سازوں کی جلد گرفتار ی کے لئے ہدایت جاری کر دیں اور کہا کہ ملزمان کو جلد سے جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔