Tuesday, October 4, 2022

کراچی میں دوشیزہ نے دو مسلح ڈاکوؤں کی درگت بنا دی

کراچی میں دوشیزہ نے دو مسلح ڈاکوؤں کی درگت بنا دی

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں دوشیزہ نے دو مسلح ڈاکوؤں کو پہلے ہسپتال اور پھر حوالات پہنچا دیا ۔ حوالات میں پڑے ڈاکو درد سے کراہتے رہے ۔
گلشن حدید میں موٹر سائیکل پر ڈاکوؤں نے کار سوارمریم کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔ بہادر مریم نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور اپنی کار پوری رفتار سے ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل سے ٹکرا دی ۔


تیز رفتار کار کی ٹکر سے دونوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے اور سڑک پر گر گئے ۔ مقامی لوگوں نے درگت کے بعد ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے ڈاکوؤں کوپہلے ہسپتال سے مرہم پٹی کرائی اور پھر ہسپتال منتقل کردیا۔
ڈاکوؤں کا کہنا ہے کہ مریم نے اس زور سے کار کی ٹکر ماری کہ ان کی تما م ہڈیاں فریکچر ہو گئی ہیں ۔ پولیس نے مریم کا چھینا ہوا موبائل فون بھی لوٹا دیا ۔