Saturday, July 27, 2024

کراچی میں دودھ 94روپے لیٹر فروخت ہو گا

کراچی میں دودھ 94روپے لیٹر فروخت ہو گا
March 28, 2018

کراچی  ( 92 نیوز) کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت میں 9 روپے فی لیڑ اضافہ کردیا گیا، شہرقائد میں یکم اپریل کےبعد دودھ94روپے فی لیٹر فروخت ہوگا، سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ دودھ کا معیار بھی چیک کیا جائے اور زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

کمشنر کراچی اعجاز احمد سندھ ہائیکورٹ کوبتایاکہ نئی قیمت پر اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق ہو گیا ہے، فریقین کو سننے کےبعد عدالت نے کمشنر کراچی کو دودھ کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

یکم اپریل تک دودھ  85روپےاور یکم اپریل کے بعد 94روپے فی لیٹر فروخت  ہوگا ، عدالت نےحکم دیاکہ دودھ کےمعیارکو بھی چیک کاجائے جب کہ زائد قیمت پردودھ فروخت کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔عدالت نے میئرکراچی کو فوڈ انسپکٹرز کی تعداد بڑھانے کابھی حکم دیا۔

کمشنر کراچی نےصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  زائد قیمت دودھ بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔