Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں دودھ کی قیمت کے معاملے پر انتظامیہ اور ڈیری فارمرز آمنے سامنے

کراچی میں دودھ کی قیمت کے معاملے پر انتظامیہ اور ڈیری فارمرز آمنے سامنے
February 7, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں دودھ کی قیمت کے معاملے پر انتظامیہ اور ڈیری فارمرز آمنے سامنے آگئے ، اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کے بعد ایسوسی ایشن نے قیمت میں ازخود اضافہ ایک دن کیلئے مؤخر کردیا ، قیمت سے متعلق آج کمشنر نے اجلاس طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ نے بھینسوں کو انجیکشن لگانے پر پابندی کا حکم دیا تو کراچی کے ڈیری فارمرز نے من مانیاں شروع کردیں ۔

دودھ کی پیداوار کم ہوئی تو قیمت میں ازخود اضافے کا اعلان کردیا گیا جس سے مُلک کے سب سے بڑے شہر میں دودھ کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا۔

ڈیری فارمرز نے  ریٹیلرز کو دودھ 90 روپے فی لیٹر فروخت کرنے کا اعلان کردیا ۔ دودھ کی قیمت میں غیرقانونی اضافے کیخلاف انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ۔

گزشتہ رات لانڈھی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے اجلاس پر چھاپا مارا گیا جس کے دوران 10 سے زائد افراد دھر لئے گئے ، جس کے بعد قیمت میں اضافہ ایک دن کیلئے مؤخر کردیا ۔

زیرحراست ڈیری فارمرز کو اُن کے ساتھیوں نے پولیس کی حراست سے زبردستی چھڑالیا تھاجس کا  پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ۔

کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت سے متعلق آج شام اجلاس طلب کیا ہے ۔

دوسری جانب ڈیری فارمرز کہتے ہیں مذاکرات کیلئے دعوت نامہ نہیں دیا گیا ، روزانہ پیداوار 45 لاکھ لیٹرز تھی  لیکن ہارمونز نہ لگنے سے 25 لاکھ لیٹر رہ جائے گی ۔