کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں پی ایس ایل کاپارہ اترا توموسم کا پارہ ہائی ہو گیا، شہر قائد کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پارہ 40 ڈگری تک جاسکتا ہے، ماہرین نے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کر دی ۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک کراچی میں شدید گرمی کا امکان ظاہر کر دیا، ڈی جی میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ جمعہ سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔