Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں خوف کی فضاکو ختم کرنا ہوگا:عمران خان

کراچی میں خوف کی فضاکو ختم کرنا ہوگا:عمران خان
April 8, 2015
کراچی(ویب ڈٰیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں خوف کی فضا کو ختم کرنا ہوگا۔ این اے246سے پی ٹٰی آئی کے امیدوارعمران اسماعیل کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو ساتھی اوپر نہیں آ سکے ان سے معذرت کرتا ہوں کارکن میڈیا کا خاص طور پر خیال رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ہوں اور پاکستان میں ظالم اور مظلوم دو طبقے ہیں ، سب ظالم تحریک انصاف کے خلاف اکٹھے ہو جاتے ہیں ، جن پاکستانیوں نے 126دن دھرنے میں گزارے انھیں جوڈیشل کمیشن کی مبارک باد دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب سرمایہ کار باہر جائے گا تو بے روزگاری بڑھے گی پھول پھینکیں یا ٹماٹر میں تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کسی کارکن پر کوئی حملہ ہوا تو الطاف حسین پر کیس کریں گے ، یہ دہشت پھیلا کر ہمیں نہیں روک سکتے۔ تبدیلی آ چکی ہے ہم بھر پور مقابلہ کریں گے ، یہ الیکشن بڑا اہم ہے ،پاکستان کی تقدیر بدلے گی۔ ہم پر جو تشدد پولیس نے کیا ہم نے پھر بھی تحمل کا مظاہرہ کیا تحریک انصاف پر امن پارٹی ہے میں کوئی انتشار نہیں چاہتا۔ میں شہدا کی یاد گار پر فاتحہ خوانی کروں گا عمران اسماعیل اور ٹیم روٹ طے کرے گی ہم نے کوئی ذاتی چیز ڈیمانڈ نہیں کی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔