Sunday, November 27, 2022

کراچی میں خواتین کے بائیک چلانے کی مہم کا آغاز ہوگیا

کراچی میں خواتین کے بائیک چلانے کی مہم کا آغاز ہوگیا
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں صنف نازک کے بائیک چلانے کی مہم کا آغاز بھرپور انداز میں گیا ،جس میں سندھ کی صوبائی وزیرشہلا رضا نے بھی رجسٹریشن کروا لی۔ کراچی میں خواتین کے بائیک چلانے کی مہم کے آغاز پر  فریئر ہال میں رجسٹریشن کی لمبی قطار لگی ، ویمن آن وہیل کے نام سے چلائی جانے والی مہم کی افتتاحی تقریب میں دس ہزار خواتین نے رجسٹریشن کروائی۔ نجی تنظیم کے روح رواں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اپنے بھرپور  تعاون دکھایا ہے انکےتعاون سے اندرون سندھ تک مہم کو لیکر جائینگے ۔ صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا نے نجی ادارے کے اس اقدام کو سراہا اور خود بھی تربیت حاصل کرنے کے لئے رجسٹریشن کروائی ۔تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضی وہاب نے بھی خواتین کو  بااختیاربنانے کی اس کاوش کو سراہا ۔ واو مہم میں خواتین کو ناصرف صنف نازک چلانے کی تربیت دی جائے گی بلکہ لائسنز بھی جاری کیے جائینگے۔