Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں حساس اداروں اور ایس ایس یو کی کارروائی‘ 4دہشت گرد گرفتار

کراچی میں حساس اداروں اور ایس ایس یو کی کارروائی‘ 4دہشت گرد گرفتار
August 16, 2016
کراچی (92نیوز) اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی حساس ادارے اور سی پی ایل سی کے ہمراہ کراچی میں کامیاب کارروائی۔ گلشن اقبال سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے گلشن اقبال میں خفیہ اطلاع پر کارروائی میں کالعدم لشکر جھنگوی العالمی کے چار دہشت گرد دھرلئے۔ سی آئی اے صدر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی فاروق اعوان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سید کاشف، سید عالم شاہ،اظہر ملک اور عبدالعدیل عرف شاہ رخ جعلی پولیس موبائل اور پولیس یونیفارم میں کارروائیاں کرتے تھے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزموں نے اشتہاری کمپنی کا نمائندہ بن کر گھروں میں ڈکیتیاں بھی کی ہیں۔ ملزم سید کاشف متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ ملزم نے دو ہزار سات میں جنداللہ نامی گروپ بھی بنایا تھا۔ ایس ایس پی فاروق اعوان نے گرفتار دہشت گردوں کے سرغنہ کا نام بھی بتا دیا۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزموں سے پولیس یونیفارم، دو ایل ایم جیز، ایک کلاشنکوف اور دو دستی بم سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔