Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں جشن آزادی کیلئے مختلف اشیاپر رعایت دی جانے لگی

کراچی میں جشن آزادی کیلئے مختلف اشیاپر رعایت دی جانے لگی
August 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے شہریوں نے دل بھی بڑے کر لئے ، روشنیوں کے شہر میں کیفے، ریسٹورنٹس اور کپڑوں پر خصوصی رعایت دی جارہی ہے، پہلے آئیں، پہلے پائیں کی پالیسی پر عمل کرنے والے مستفید ہوں گے۔ شہر قائد میں  جہاں بھی نظر دوڑائیں، سبز ہلالی پرچم نظر آرہے ہیں ، کہیں اسٹالز کی بھرمار ہےتو کہیں پر کپڑوں کی سیل لگی ہوئی ہے۔ وطن عزیز سے محبت اور اہل وطن کیلئے کھانوں پر بھی خصوصی رعایت دی جارہی مختلف کیفے اور ریسٹورنٹ نے آزادی ڈیلز متعارف کروائی ہیں۔ یوم آزادی پر پیزا، برگر اور کیک پر پچاس فیصد رعایت جبکہ ایک کے ساتھ ایک فری کی آفرز بھی دستیاب ہیں۔کراچی میں آزادی کا جشن منانے کیلئے بچوں، بڑوں اور خواتین میں خاصا جوش و خروش پایا جارہا ہے۔