Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں جاری پاکستان فیشن ویک تمام تررعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر

کراچی میں جاری پاکستان فیشن ویک تمام تررعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر
April 10, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں ٹڈاپ کے تعاون سے جاری پاکستان فیشن ویک تمام تررعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ فیشن ویک میں تین روز تک مغربی اور مشرقی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں جاری پاکستان فیشن ویک کے آخری روز نتاشہ کمال اور ندا زوار سمیت دیگر ڈیزائنرز کو اپنا کام متعارف کرانے کا موقع ملا۔ ایونٹ منیجر فریحہ الطاف کہتی ہیں کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ہونے والا فیشن شو یقینا انڈسٹری کوایک قدم آگے لے جانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ ماڈلزاور ڈیزائنرز کہتے ہیں کہ پاکستان فیشن ویک سے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ فیشن ویک میں بین الاقوامی مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستانی ڈیزائنرز کے کام کو سراہا۔