Tuesday, November 29, 2022

کراچی میں تصویری نمائش نے سب کو افریقی ملک ملاوی کی سیر کرادی

کراچی میں تصویری نمائش نے سب کو افریقی ملک ملاوی کی سیر کرادی
کراچی (92 نیوز) آرٹ گیلری میں سجی تصویری نمائش نے سب کو افریقی ملک ملاوی کی سیر کرادی۔ قدرت کے رنگوں سے بھرے انمول پھول، سمندر کی حسین دنیا اور جنگلی جانوروں کی کہانیاں، یہ داستان ہے ملاوی کی جس کے خوبصورت نظاروں کو عکس بندھ کیا گیا ہے ان شاندار تصویروں میں۔ اپنے کیمرے سے ملاوی دلکش مناظر کو قید کرنے والے فوٹوگرافر لارینس کا کہنا ہےکہ ملاوی سے ایک الگ ہی لگاؤ اور محبت ہے۔ پاکستان کے لوگوں کو بھی وہاں کی دنیا دکھانا چاہتی ہوں۔ نمائش میں آنے والے  بھی تصویروں میں بند ملاوی کےحسین مناظر کے گن گاتے نظرآئے۔ نمائش میں لگائی گئیں یہ تصویریں 23 جولائی تک فن مصوری میں دلچسپی رکھنے والوں کو دعوت نظارہ دیتے رہیں گے۔