Tuesday, October 4, 2022

کراچی میں تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے کارکنوں کے مختلف مقامات پر دھرنے

کراچی میں تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے کارکنوں کے مختلف مقامات پر دھرنے

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے کارکنوں کے مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں جس سے راستے بند ہیں ۔ نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکاء اب وفاقی کابینہ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ بڑے گھروں کو جانے والے راستوں کو بڑے کنٹینرزلگاکر بند کر دی اگیا ہے۔
شہرقائد کا مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پرآٹھویں دن بھی جاری ہے۔ مزارقائد سےسی بریز پلازہ تک ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لئے بندہے۔ ٹاورپر بھی مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے دھرنا دیاہواہے۔
جس سے یہاں بھی راستے بند ہیں۔
دھرنےوالے اب ایک وزیر نہیں بلکہ پوری وفاقی کابینہ سےاستعفی مانگ رہے ہیں جبکہ دھرنوں کے شرکانمازیں بھی سڑک پر ادا کرررہےہیں۔
الآصف اسکوائرپردھرناجاری ہے ۔ شہرسے باہر جانے اورشہرآنے والے دونوں ٹریک ٹریفک کےلئے بند ہیں جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔
حب ریور روڈ ،۔اورنگی ٹاون ، کورنگی، لیاقت آباد اور تین ہٹی پردھرنے جاری ہیں۔
گورنرہاؤس اور وزیراعلی ہاؤس سمیت ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
بڑے گھروں کو جانے والے راستے کنٹینرزلگاکرراستے بند کردئے گئے ہیں۔