Monday, October 3, 2022

کراچی میں تالا توڑ گروپ تین مزید دکانوں کا صفایاکرگیا

کراچی میں تالا توڑ گروپ تین مزید دکانوں کا صفایاکرگیا

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں تالا توڑ گروپ پولیس کی پکڑ میں نہیں آرہا ۔ ملزمان جوبلی مارکیٹ کےچوکیدار کوتشدد کانشانہ بنا کر قابو کرنے کے بعد 3 دکانوں کے تالے توڑ کر صفایا کر گئے ۔ تاجروں نے دکانیں بند کرکےاحتجاج کیا۔
ملزمان رات گئے جوبلی مارکیٹ میں داخل ہوئے۔ چوکیدار کو قابو کیا اور تسلی سے تین دکانوں کے تالے کاٹے اورلاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔
چوکیدار نے بتایاکہ ملزمان کی تعداد 6 تھی ۔ کپڑے کی دو اور سنار کی ایک دکان کو صفایا کیاگیا۔
دکاندارصبح پہنچے تو واردات کا علم ہوا۔ تاجروں نے مارکیٹیں بند کرکے احتجاج کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی واردات ہوچکی ہے اس واردات سے تو وہ سڑک پرہی آگئے ہیں ۔ پولیس نےملزمان کو گرفتارکرنے کی یقین دہانی کروائی تومظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔