Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں تالا توڑ گروپ ایک بار پھر سرگرم، پندرہ دکانوں کا صفایا

کراچی میں تالا توڑ گروپ ایک بار پھر سرگرم، پندرہ دکانوں کا صفایا
December 22, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی میں دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے چوروں نے صدر کے بعد اب رخ کیا اورنگی ٹاؤن کا جہاں چوروں کے گروپ نے پندرہ دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔ واردات کے خلاف تاجروں نے سڑک بلاک کر کے ٹائر نذرآتش کیے اور پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ چوروں نے دکانوں سے نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹا۔

دکانداروں کا کہنا ہے پولیس کو متعدد بار سکیورٹی کو بہتر کرنے اور گشت بڑھانے کی درخواست کی لیکن شنوائی نہ ہوئی۔ رواں سال لیاقت آباد، صدر، ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر اور اردو بازار سمیت 20 سے زائد مقامات پر تالا توڑ گروپ درجنوں دکانوں کا صفایا کر چکے ہیں لیکن پولیس اب تک ایک بھی ملزم گرفتار نہ کرسکی۔