Wednesday, September 28, 2022

کراچی میں بے قابو گاڑی نے سڑک پر کھڑے میاں بیوی کو روند ڈالا

کراچی میں بے قابو گاڑی نے سڑک پر کھڑے میاں بیوی کو روند ڈالا

کراچی (92 نیوز)  شہید ملت ایکسپریس وے پر کم عمر نوجوان سے تیز رفتاری کے باعث گاڑی بےقابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے میاں بیوی سے جا لگی، دونوں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ڈرائیور سمیت تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

طارق روڈ کے رہائشی نوجوان نے شہید ملت ایکسپریس وے سڑک کنارے کھڑےعبدالعزیز اوراس کی بیوی کوروند دیا۔ گاڑی چلانے والے نوجوان  ولید نے پولیس کو گمراہ کیا اور کہا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا۔

ولید کے بیان کا بھنڈا دوستوں نے ہی پھوڑ دیا، پولیس کو دیئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ ناشتہ کرکے ڈرائیو پر نکلے تھے گاڑی ولید چلا رہا تھا۔

ایس ایچ او بلوچ کالونی کا کہنا تھا کہ تھانے میں موجود تھا کہ زور دار آواز آئی ،جائے وقوعہ دیکھا تو برا حال تھا۔ حادثے میں جاں بحق شخص کابھائی تھانے پہنچا، اورملزموں کو دیکھ کر جذبات پرقابونہیں رکھ سکا۔

جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔