Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں بیلوں نے بیچ چوراہے سینگ پھنسا لئے !!! فری سٹائل کشتی کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں

کراچی میں بیلوں نے بیچ چوراہے سینگ پھنسا لئے !!! فری سٹائل کشتی کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں
August 29, 2015
کراچی (92نیوز) سپین میں بل فائٹنگ تو عام ہے مگر کراچی میں ایک ایسا ہی ملتا جلتا منظر دیکھنے کو ملا جب دو بپھرے بیل آپس میں لڑ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق سپین میں بیلوں کا سڑکوں پر مٹرگشت تو معمول کی بات ہے مگر کراچی میں حالات بہتر ہوتے ہی بیل بھی آزادانہ گھومتے دکھائی دے رہے ہیں مگر یہ آزادی کچھ زیادہ ہے۔ گلشن اقبال کراچی کی مرکزی شاہراہ پر دو بپھرے بیل آپس میں لڑ پڑے اور دونوں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ فری اسٹائل کشتی کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ہٹے کٹے بیل ڈنڈے کھانے کے بعد بھی ٹس سے مس نہ ہوئے۔ ٹکریں مارنے کے بعد سیز فائرمعاہدہ طے پا گیا۔